ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں دوست نے دوست کا گلا کاٹ ڈالا

کاسرگوڈ میں دوست نے دوست کا گلا کاٹ ڈالا

Mon, 24 Apr 2017 15:10:59    S.O. News Service

کاسرگوڈ 24؍اپریل(ایس او نیوز) دو دوستوں کے بیچ شروع ہونے والا جھگڑا بالآخر ایک دوست کی موت پر اختتام کو پہنچا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق کاکا بیٹو کے رہنے والے نوجوان حسینار آصف (28سال) کو اس کے ہی ایک ساتھی کُمبلے موگرال کے رہنے والے نواز (21سال)نے جھگڑے کے دوران چھری سے گلا کاٹ کر ہلاک کرڈالا۔

کہا جاتا ہے کہ آصف منجیری کے قریب دیگر چار افراد کے ساتھ مل کر کیٹرنگ کا بزنس چلا رہا تھا۔نواز نامی یہ نوجوان حال ہی میں اس کے ساتھ شریک ہوگیا تھا۔کسی بات پر دن میں ان دونوں کے بیچ جھگڑا شروع ہوا۔ اسی دن رات کے وقت نواز نے چھری سے آصف کا گلا ٹ ڈالا۔ آصف کی چیخ وپکار سن کر دیگر لوگ اس کی مدد کو دوڑ پڑے اور فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی ، لیکن اسپتال پہنچنے پرڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔دوسری طرف قتل کی واردات انجام دینے کے بعد نواز ایک اسکوٹر پر جائے وقوع سے بھاگ کھڑا ہوا او ر سیدھے کاسرگوڈ پولیس اسٹیشن پہنچ کراپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔

نواز کو حراست میں لینے کے بعد کاسرگوڈ پولیس تحقیقات کے لئے منجیری روانہ ہوگئی ہے۔


Share: